• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پرتبادلہ کیا گیا ہے۔

لندن میں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پرتبالہ خیال کیا گیاجبکہ دونوں رہنمائوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم وثقافت کے شعبےمیں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

برطانوی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دونوں رہنمائوں میں علاقائی اورعالمی معاملات خاص طور پر پاک بھارت تعلقات اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیزفائرکی خلاف ورزیوں پربھی گفتگو ہوئی۔

خواجہ آصف نے برطانوی وزیرخارجہ کو 2 ملکی بہتر اسٹریٹجک مکالمہ کے اگلے مرحلے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا۔

تازہ ترین