نیپرا نے کراچی میں بجلی کے بحران کی وجہ معلوم کر لی جبکہ ان کی ٹیم نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیپرا کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے بن قاسم 2 اور کورنگی پاور پلانٹس گیس کے ساتھ ڈیزل پر منتقل نہیں کیے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے اپنے فرنس آئل کے پاور پلانٹس بھی پوری صلاحیت پر نہیں چلائے ۔