• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مراکز میں اضافہ کیا جائیگا ،پروفیسر ندیم قمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مراکز پورے سندھ میں قائم ہو گئے ہیں جن میں اضافہ کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی امراض قلب کا اسپتال ہے جس کےلئے امراض قلب ہی کے ماہر ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ڈاکٹرز دستیاب ہوتے ہیں پوری دنیا میں امراض قلب کے اسپتالوں میں فیلوشپ ٹریننگ اعلیٰ سندیافتہ ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس لئے این آئی سی وی ڈی نے بھی بین الاقوامی معیار کو اپناتے ہوئے ایف سی پی ایس ڈاکٹروں کی تقرری کی ہے تاہم چند ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ کی میعاد مکمل ہو گئی تھی جسے شعبے میں اعلیٰ تصدیق یافتہ سند نہ ہونے پر توسیع نہیں دی گئی جو اب ادارے کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ کسی بھی ادارے کی کارکردگی اس کےاچھے ملازمین سے مشروط ہے اس لئے این آئی سی وی ڈی اپنے ملازمین کاخیال رکھتا ہے اور انہیں ترقی بھی دیتا ہے جبکہ مریضوں کی علاج میں غفلت برتنے پر طبی عملے کے خلاف کاروائی بھی کی جاتی ہے کیونکہ ہمارے نزدیک سب سے زیادہ اہم مریض کی صحت اور اس کی جان ہے اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین