• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی آزادی ٔصحافت کی حامی ہے، کوئی قدغن برداشت نہیں کریگی ، نفیسہ شاہ کا جنگ دفترکا دورہ، اظہار یکجہتی

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے گزشتہ روز روزنامہ جنگ لاہور کے دفاترکا دورہ کیا ۔ چودھری منظور احمد، منور انجم، فائزہ ملک، بشریٰ ٰملکشائستہ خالد جان، جہاں آرا وٹو اور دیگر رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے جنگ گروپ سے مکمل اظہار یکجہتی کر تے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حامی ہے اور اس سلسلے میں کوئی قدغن برداشت نہیں کر ے گی ۔انہوں نے سنیئر صحافیوں بیدا ر بخت بٹ، سہیل وڑائچ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور بعد ازاں نیوز روم، رپورٹنگ اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔
تازہ ترین