اسلام آباد (حنیف خالد) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا اعلان مئی کے اوائل میں کیا جائے گا یہ عہدہ ایئر مارشل (ر) عاصم سلیمان کو ہٹائے جانے سے کم وبیش دو ماہ پہلے خالی ہوا کیونکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سربراہ پاکستان ایئر فورس کے کسی ریٹائرڈ سینئر عہدیدار کو عشروں سے مقرر کئے جانے کا سلسلہ چلا آرہا ہے اس لئے پاکستان ایئر فورس کے سبکدوش ہونے والے چیف آف سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اس عہدے کیلئے چند ریٹائرڈ ایئر فورس کے عہدیداروں کی سمری بھجوائی جن میں پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے دو وائس چیفس آف سٹاف ایئر مارشل (ر) اسد لودھی اور ایئر مارشل (ر) سعید محمد خان کے نام شامل ہیں مگر لاہور ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بعض ملازمین کی پٹیشن پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کے پراسیس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا جس کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تقریباً دو ماہ سے کوئی ریگولر ڈائریکٹر جنرل نہیں ہے۔