• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ ریفرنس، لندن سے حاصل کردہ مزید دستاویزات نیب کا نیا گواہ پیش کرے گا

ایون فیلڈ ریفرنس، لندن سے حاصل کردہ مزید دستاویزات نیب کا نیا  گواہ پیش کرے گا

اسلام آباد (ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ(لندن فلیٹس) ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ (آف شور کمپنیوں) ریفرنس میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہرشاہ کوگواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا، ظاہر شاہ نے برطانیہ کا دورہ کرکے مذکورہ دونوں ریفرنسز سے متعلق اہم شواہد برطانوی حکومت سےحاصل کیے تھے دوسری طرف نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے ظاہرشاہ کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے احتساب عدا لت میں درخواست دائر کر دی ۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کےخلاف آف شور کمپنیوں اورلندن فلیٹس کے متعلق بنائے گئے ریفرنسز میں ایک اہم گواہ کا اضافہ کر نے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔ نیب کے ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ مذکورہ دونوں ریفرنسز میں احتساب عدالت میں گواہی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب ظاہر شاہ نے ریفرنس سے متعلق مصدقہ دستاو یزا ت برطانوی حکومت سے وصول کی تھیں،نیب پراسیکیویشن ٹیم نے عدالت سے ظاہر شاہ کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی استدعا کردی۔نیب کی استدعا منظور ہونے کے بعد ڈی جی نیب ظاہر شاہ کابیان بھی قلم بند کیاجائیگا،جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بعد ظاہر شاہ اہم گواہوں میں شامل ہوں گے۔ 

تازہ ترین