• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈیفنس اتاشی کرنل جوزف کاالکحل ٹیسٹ کیوں نہیں کرایا، اسلام آباد ہائیکورٹ

امریکی ڈیفنس اتاشی کرنل جوزف کاالکحل ٹیسٹ کیوں نہیں کرایا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) اسلام آبادہائی کورٹ نے امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈیفنس اتاشی کرنل جوز ف کانام ای سی ایل میں نہ ڈالنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے منگل تک جواب طلب کرلیا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس عامرفاروق نے نے کہا کہ سفارتی استثنیٰ جان سے مارنے پر نہیں امریکی ہونگے اپنے ملک میں ، سفارتکار ہونے کا مطلب یہ ہرگزنہیں کہ ہمارے کسی بھی شہری کو مار دے،متوفی عتیق بیگ کے والد کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق نے کی ،فاضل جسٹس کو بتایا گیا کہ وزار ت داخلہ نے امریکی سفارت کار کانام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا جس پر فاضل جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے امریکی ہونگے تو اپنے ملک میں ،سفارت کار ہونے اور سفارتی استثنیٰ کا مطلب یہ ہرگزنہیں کہ ہمارے کسی بھی شہری کو مار دے ،سفارتی استثنیٰ جان سے مارنے پر نہیں ، عدالت نے متعلقہ ایس ایچ اوکوہسار کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل جوزف کا الکحل ٹیسٹ کیوں نہیں کرایا، پولیس نے ملزم کا بلڈ اورالکوحل ٹیسٹ نہ کرا کے خود ثبوت خراب کیا ہے، قانون اگر ملزم کو تحفظ دیتا ہے تو دوسرے شہریوں کو بھی تحفظ حاصل ہے، فاضل جسٹس نے ایس ایچ او خالد اعوان سے استفسار کیا کہ اردو میں بیان کیوں لکھا کل وہ مکر جائے گا میں تو اردو جانتا ہی نہیں اس پر ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے انگلش میں اپنابیان قلمبند کروایا ہے ۔

تازہ ترین