• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار بلاول بھٹو ہونگے، نفیسہ شاہ

وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار بلاول بھٹو ہونگے، نفیسہ شاہ

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمیٰ کیلئےپیپلزپارٹی کے امیدوار بلاول بھٹو ہو ں گے ، نواز شریف پاناماکرپشن کا جواب دیں ،اسے ووٹ کی عزت سے منسلک نہ کریں ، نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ لگژری گاڑیوں میں گھوم پھر رہے ہیں ، لند ن کے دورے کر رہے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جا رہا۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کر تے ہوئے کیاجس کے دوران چودھری منظور احمد،فائزہ ملک، جہاں آرا وٹو،شائستہ خالد جان، بشری ٰملک،اشرف بھٹی ، صدر پریس کلب اعظم چودھری بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس وقت صرف پاناما کرپشن کا جھگڑا ہے نواز شریف کرپشن کے پیسے کا جواب دیں اسے ووٹ کی عزت سے منسلک نہ کریں، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لگژری گاڑیوں میں گھومتے ہیں ، آرام سے لندن چلے گئے ، ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا، نواز شریف نے پاکستان کو کمزور کر دیا ، معیشت دیوالیہ ہو گئی، آئندہ کبھی شریف خاندان کا ساتھ نہیں دیں گے ، پیپلزپارٹی الیکشن کے عمل پر نظر رکھے ہوئی ہے اور عوام اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہے گی، مسلم لیگ ن اداروں کو کمزور کر رہی ہے ، ہم ریاست اور اداروں کو طاقتور کرنا چاہتے ہیں،پارلیمنٹ ، ایگزیکٹو اورفوج کو مضبوط کر نا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن نے جمہوریت کو کمزور کیا، معیشت کو کمزور کیا۔

تازہ ترین