• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹائون کیس، غیرحاضری پر ڈی آئی جی عبدالجبار کے وارنٹ گرفتاری

ماڈل ٹائون کیس، غیرحاضری پر ڈی آئی جی عبدالجبار کے وارنٹ گرفتاری

لاہور (صباح نیوز) سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر ہائیکورٹ میں تشکیل دیا جانے والا فل بنچ دو ہفتوں میں درخواستوں پر فیصلہ سنائے گا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عبدالجبار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے گواہان اسٹور کیپر جاوید اور کیمرہ مین عظیم کے بیان کے علاوہ استغاثہ کیس کے مدعی جواد حامد کا بیان بھی قلمبند کر لیا۔

تازہ ترین