• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان علاقائی امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا،آرمی چیف

پاکستان علاقائی امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا،آرمی چیف

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ازبکستان کے صدر کی زیرنگرانی کام کرنے والی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل محمدوف وکٹر ولادی میرووچ کی قیادت میں وفد نے بدھ کو جی ایچ کیومیں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان علاقائی تعاون، امن اوراستحکام کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اورقر بانیوں کا اعتراف کیا اوراسے سراہا۔ملاقات میںازبکستان کے وفد نے تجارت، رابطہ کاری، سلامتی اورافواج کے مابین تعاون سمیت تمام شعبوں میں دونوں برادرممالک کے درمیان تعلقات اورتعاون کے حقیقی استعداد کارسے استفادہ کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفد کے جذبات پران کاشکریہ اداکیا ۔

تازہ ترین