• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومتوں کا الیکشن کمیشن سے بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ

صوبائی حکومتوں کا الیکشن کمیشن سے بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اسلام آباد ( طارق بٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سرکاری محکموں میں عام انتخابات سے قبل نئی بھرتیوں پر عائد پابندی نے بظاہر تین صوبائی حکومتوں کو شدید زک پہنچائی ہے اورمانہوں نے نئی بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ صوبائی حکومتیں جو ایک دوسرے کی مخالف سیاسی جماعتوں کی ہیں، انہوں نے بھرتیوں پر پابندی کوہائی کورٹس میں چیلنج کردیا ہے۔ سندھ میں حکمراں پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں اپنے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ذریعہ اس پابندی کے خلاف بات کی ہے اور الیکشن کمیشن سے اسے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری محکموں میں تازہ بھرتیوں پر پابندی آندہ عام انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے عائد کی گئی ہے لیکن الیکشن کمیشن نے اپنے اقدام کے حق میں کسی آئینی دفعہ یا الیکشن ایکٹ کا حوالہ نہیں دیا، الیکشن ایکٹ کی دفعہ۔ 5 کے تحت الیکشن شیڈول کے اجراء اور حتمی امیدواروں کے ناموں کی سرکاری گزٹ میں اشاعت تک سرکاری محکموں میں الیکشن کمیشن کی تحریری منظوری کے بغیر تبادلے اور تقرریاں نہیں ہونی چاہئیں۔ دیگر صورت الیکشن کمیشن از خود ضروری ہدایات جاری کرے گا ۔

تازہ ترین