• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’کیا میں آپ کے ساتھ سیلفی بنالوں؟‘‘
کراچی لٹریچر فیسٹول میں ایک خوب صورت لڑکی نے درخواست کی۔
’’کیوں نہیں!‘‘ میں خوشی سے پھولے نہ سمایا۔
ایک دور تھا کہ ادیبوں شاعروں کو کوئی پوچھتا نہ تھا۔
اب ہر دوسرا شخص تصویر بنانے کو بے قرار لگتا ہے۔
لڑکی سیلفی لے کر آگے بڑھ گئی۔
پھر میں نے سنا، وہ اپنی سہیلی کو بتارہی تھی،
’’انتظار حسین کے انتقال کے بعد
اُن کے ساتھ کھنچوائے گئے سیکڑوں فوٹو فیس بک پر شیئر کیے گئے۔
میرے پاس ایسی کوئی تصویر نہیں تھی۔
اب میں احتیاطاً تمام ادیبوں کے ساتھ سیلفیاں بنارہی ہوں۔‘‘
تازہ ترین