• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وفاقی بجٹ کون پیش کرے گا؟

اسلام آباد (حنیف خالد) مالی سال 2018-19 کا وفاقی بجٹ موجودہ حکومت نہ صرف پیش کرے گی بلکہ قومی اسمبلی سے منظور بھی کرائے گی وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈالنے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی ہے صرف چار ماہ کا وفاقی بجٹ بنانے کی تجویز دی جو وزیراعظم نے منظور نہیں کی تاہم یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ 27 اپریل کو وفاقی بجٹ کا اعلان کون سی شخصیت کرے گی۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والوں کی متمنی شخصیات میں وفاقی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شامل ہیں جو قومی اسمبلی کے ممبر نہیں ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے منتخب ممبر وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کو وزیراعظم بجٹ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپ سکتے ہیں۔

تازہ ترین