• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اور اسکول سے400سو میٹرز دور شراب خانے کھولنے کی اجازت ہے،نثار کھوڑو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے واضح کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز مسجد اور اسکول کے قریب شراب خانے کھولنے کی اجازت نہیں دیتا تاہم چار سو میٹر دور شراب خانہ کھولا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ وضاحت بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان کے ایک توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کی۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں کے اطراف شراب فروخت کی جارہی ہے ،سندھ میں جگہ جگہ شراب خانے کھول دیئے گئے ہیںقانون کہتا ہے کہ اسکول اورمسجد کے علاوہ عوامی مقامات پر شراب خانے قائم نہیں ہوسکتے ۔پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا لیکن پورے سندھ میں جگہ جگہ شراب خانے کھولے جارہے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ شراب خانے مسلمانوں کے لئے نہیں اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ہیں۔
تازہ ترین