• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالی پیٹ گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد

خالی پیٹ گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد

گرم پانی خالی پیٹ کے لئےبے انتہا فوائدکا حامل ہے،گرم پانی سے علاج کے سو فیصد نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔

جاپانی ڈاکٹرو ں کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق شدید سر درد( مائیگرین)،ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی ،جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا،مرگی کاعلاج ،چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی ،بے چینی ،گلو درد، دمہ ،کالی کھانسی، رگوں کی رکاوٹ، معدے کا ترش ھوجانا، بھوک کم لگنااور ہر بیماری جو آنکھ کان گلے سے مربوط ہے، گرم پانی سے ان کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

طریقہ علاج

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر روز صبح جلدی اٹھیں اور نہار منہ 160 سی سی کے تقریبا 4 گلاس پئیں۔ پانی گرم ہو لیکن اتنا نہیں کہ زبان جلادے ۔پانی پینے کے 45 منٹ تک کچھ بھی کھانا پینا نہیں ہے اور پھر ہر کھانے کے دو گھنٹے بعد تک پانی بلکل نہیں پینا۔

بعض لوگ ابتداء میں 4 گلاس نہیں پی سکتے تو وہ آہستہ آہستہ اس کو 4 گلاس تک پہنچادیں۔

طب قدیم میں بھی گرم پانی ناشتے سے پہلے بہت فوائد کا حامل بتایا گیا ہے اور اسکی بہت تاکید ہوئی ہے۔

ٹھنڈےپا نی کا نقصان

مشہور سائنسداں بوعلی سینا کے مطابق ٹھنڈا پانی اگر آپکو جوانی میں بیمار نہ کرے مگر جوانی کے بعد آپکو سخت ترین بیمار کردےگا ۔

ٹھنڈا پانی دل کی 4 رگوں کو جوڑدیتا ہے، اس کے علاوہ دل کی اصلی رگ کو بھی بند کردیتا ہے اور ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔

اکثر جوانی میں ہارٹ اٹیک ٹھنڈے مشروبات کےسبب بنتے ہیں، اس سےمعدے کےاندرونی پردے بھیمتاثر ہوتے ہیں اور بڑی آنت کو نقصان پہنچا کر کینسر کا سبب بنتا ہے۔

تازہ ترین