• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چین میں بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد

چین میں بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میںآسمان پر اُڑتی رنگ برنگی پتنگیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

چین میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل پتنگ میلے میں چین، امریکا ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت 12ممالک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں پتنگ بازوں نے شرکت کی اور پتنگ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔


منفرد نوعیت کے اس میلے میں شرکاء نے اپنی تیار کردہ منفرد اشکال کی رنگ برنگی دیوہیکل پتنگیں فضامیں اُڑائیں تو آسمان رنگ برنگی دیدہ زیب پتنگوں سے سج اُٹھا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس پتنگ میلے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین