• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

سیلبریٹیز کے سبھی دیوانے ہوتے ہیں ۔ بہت سے فینز تو حد سے گزرجاتے ہیں،جو ضروری بھی ہے اگر دیوانے نہ ہوں تو ان اسٹارز کا اسٹارڈم تو کہیں کا نہیں رہے گا۔ چلیے کروڑوں دلو ں پر راج کرنے والے یہ فلمی ستارے بھی تو کسی نہ کسی کے فینز ہوں گے۔ یہی سوچ کر ہم نے یہ مضمون کو لکھنے کی ٹھانی ۔

رنبیر کپورہیں مادھوری ڈکشٹ کے فین

جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور کا بچپن ہی سے دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ پردل دھک کر چکا تھا۔ جس کا اظہار وہ ہر ایک کے سامنے بر ملا کرتے ہیں۔ اپنی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کے گانے گھاگھرا کی شوٹنگ کے دوران رنبیر نے وہ شاٹ بھی شوٹ کرائے جو گانے کی پلاننگ میں شامل نہیں تھے اور ڈائریکٹر نے بھی اسے کٹ نہیں کیا کہ یہ ایک مداح کے احساسات تھے۔

پریٹی زنٹا کا دل آیا ٹام کروز پر

جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

ڈمپل گرل پریٹی زینٹا کا پہلا کرش ہالی وڈ کے سدابہار اداکار ٹام کروز ہیں۔ Ethan Craft ٹام کروز کی وہ فلم تھی جس نے پریٹی کو ان کا دیوانہ بنا دیا تھا۔

سونم کپوربھی ہیں ریتھک روشن کی دیوانی

جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

سونم جب اداکارہ نہیں بنی تھیں اور فلم انڈسٹری سے اس کا دور دور تک کوئی تعلق نہ تھا تب ہی سے وہ سر تاپا ریتھک کے عشق میں مبتلا ہیں۔ سونم کا کہنا ہے کہ ریتھک جیسا کوئی نہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اس کے ساتھ عاشقی تھری میں کا م کر رہی ہوں۔

کرینہ کپورہیں لیونارڈ و پر لٹو

جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

بولی وڈ کی سب سے زیادہ ناز و انداز دکھانے والی اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ سب پر سحر طاری ہو جاتا ہے۔ کرینہ کپور چھوٹے نواب کے ساتھ سات پھیرے لینے کے بعد وہ خوش گوار زندگی بسر کر رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی پہلی محبت لیونارڈو ڈی کیپریو کو قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لیونارڈو کی سپرہٹ فلم ٹائی ٹینک دیکھنے کے بعد وہ ان کی محبت میں گرفتار ہو ئی تھیں۔

عالیہ بھٹ کے دل میں ہے رنبیر

جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

اداکارہ عالیہ بھٹ کے پسندید رنبیر کپور ہیں۔ ایک انٹرویو میں عالیہ کا کہنا تھا کہ رنبیر میرا فرسٹ کرش ہے۔ خاص طور سے جب سے میں نے ان کی فلم برفی دیکھی ہے ان کے لیے میرے پیار اور دیوانے پن میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ میں نہیں جانتی کہ مجھے کیوں رنبیر سے اتنا پیار ہے کہ میں سب کے سامنے اس کا اظہار بھی کرتی پھرتی ہوں۔

پرینتی چوپڑا کا خواب ہیں چھوٹے نواب

جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

پرینتی چوپڑا سے جب ان کے فرسٹ کرش کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سیف علی خان۔ اور وہ اس بات کا اظہار برملا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹے نواب کے لیے ہمیشہ سے دیوانی ہیں۔ اس لیے اگر انہیں سیف علی خان سے شادی کرنے کا موقع ملا تو وہ اسے کبھی ضائع نہیں کریں گی۔

شردھا کپورہیں ریتھک روشن کی پرستار

جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

عاشقی ٹو سے دھوم مچانے والی شردھا کپور کے تعلقات ادیتیا کپور سے ڈھکے چھپے نہیں، لیکن ان کا فرسٹ کرش ہمیشہ سے ریتھک روشن ہیں۔ شردھا کا کہنا ہے کہ جب میں نے ریتھک کی فلم ’’کہو ناں پیا ر ہے‘‘ پہلی بار دیکھی تب ہی سے میں ان کی دیوانی ہوگئی۔

ودیا بالن کو ہیں شاہ رخ خان پسند

جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

ودیا کے لاکھوں چاہنے والے ہیں لیکن وہ خود بولی وڈ کنگ شاہ رخ کی دیوانی ہیں۔ دونوں اسٹارز میں کئی قدریں مشترک ہیں۔ دونوں ہی نے چھوٹی اسکرین پر کام کیا۔ دونوں نے اپنے کرداروں سے شناخت پائی۔ دونوں سیلف میڈ انسان ہیں۔ودیا کی خوش نصیبی ہے کہ وہ اپنے آئیڈیل کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

سلمان خان ہیں ہیما مالنی کے پرستار

جن کے ہیں کروڑوں فینز ، وہ بھی ہیں کسی کے فین !

سلمان خان بھی بچپن سے ہیما مالنی کے پرستار ہیںلیکن بطور اداکارہ سلمان ریکھا جی کو پسند کرتے ہیں، لیکن ان کا پہلا کرش ہیماجی ہیں، جن کے بارے میں دبنگ خان کا کہنا ہے کہ ہیما جی میری اوائل عمری کا پہلا پہلا پیار ہیں، جو آج بھی اسی طرح قائم ودائم ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین