• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 19 اپریل ، 2018

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے مگ مارکیٹ میں آگئے

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے مگ مارکیٹ میں آگئے

شہزادہ چارلز اور شہزادی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے کچھ ہی دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اسی حوالے سے شہزادہ ہیری اور میگھن اکثر ہی خبروں کی زینت بنے ہوتے ہیں۔ ان سے متعلق ایک اور خبر سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے مگ مارکیٹ میں آگئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اگلے ماہ ہونے والی شاہی شادی کے لیے دعوت نامے کے طور پر مٹی کے مگ تیار کیے گئے ہیں جس میں شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی سے متعلق اہم معلومات درج کی گئی ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے مگ مارکیٹ میں آگئے

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کو یادگار بنانے کے لیے مٹی سے بنے ’یادگار مگ ‘ برطانیہ کی مشہور ’ایما برج واٹر‘ فیکٹری کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔

اس فیکٹری کے کئی ملازمین ابھی بھی ایسے ہی مگ بنانے میں مصروف ہیں جبکہ ان کے مطابق ان کو ہزاروں کی تعداد میں مزید مگ بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ملکہ برطانیہ کے چھوٹے پوتے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن کی شادی کی تقریب رواں سال 19 مئی کو مغربی لندن میں طے پائی ہے جس میں مختصر اور قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے مگ مارکیٹ میں آگئے

’ایما برج واٹر‘ نامی یہ فیکٹری30 سال قبل قیام میں آئی تھی، اس کے لیے کہا جاتا ہے کہ یہ 1985 سے ہی شاہی خاندان کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

اس سے پہلے اسی فیکٹری نے ملکہ الزبتھ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مگ جاری کیے تھے اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ شہزادہ ولیم اور کیٹ کی شادی کے موقع پر بھی ان ہی کی جانب سے یادگاری مگ تیار کیے گئے تھے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے مگ مارکیٹ میں آگئے

ان اہم تقریبات کے علاوہ بھی کئی دیگر مواقعوں پر’ ایما برج واٹر‘ نے شاہی خاندان کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں جنہیں آج تک سراہا جارہا ہے۔