• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کا اداکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

میشا شفیع کا اداکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار اور اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔

میشا شفیع کا کہنا ہے کہ میرا ضمیر اب مجھے مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا، علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا۔

میشا شفیع نے الزام لگایا کہ یہ واقعات میرے ساتھ اس وقت ہوئے جب میں انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی تھی، میرے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے اپنے روئیے سے مجھے دھوکا دیا، ان کے رویے سے مجھے اور میرے خاندان کو صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

میشا شفیع معروف اداکارہ صبا حمید کی صاحبزادی ہیں، وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔

تازہ ترین