کراچی سے سیکرٹری بلدیات کے پرسنل سیکرٹری رمضان سولنگی کی گرفتاری کے بعد نیب نے چھاپے کےدوران برآمد نقدی اور قیمتی اشیاء کی تفصیلات جاری کردیں ۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 3 کروڑ 15 لاکھ روپے اور غیر ملکی کرنس برآمد ہوئی جبکہ رمضان سولنگی کے گھر سے بھاری مقدار میں سونا اور پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نیب کے مطابق گرفتار ملزم رمضان سولنگی سے مزید تفتیش جاری ہے۔