• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
علی ظفر کی میشا شفیع کے الزامات کی تردید

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے حراساں کئے جانے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الزامات غلط ہیں لیکن میں ان الزامات کا جواب الزامات سے نہیں دوں گا۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے، اس پر میں یقین رکھتا ہوں ۔

علی ظفر نے ٹوئیٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں عالمی سطح پرجاری مہم ’می ٹو‘ سے اچھی طرح واقف ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بچی اور بچے کے والد ہیں، ایک شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا شخص ہوں جو رسوائی اور بے رحمی کے خلاف متعدد بار اپنے، اپنی فیملی، خاندان اور دوستوں کے لیے کھڑا ہوا اور میں آج بھی ایسا ہی کروں گا۔

تازہ ترین