• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اڑتی ہوئی گاڑیوں کیلئے عمارت کی چھت پر پارکنگ ایریا

اڑتی ہوئی گاڑیوں کیلئے عمارت کی چھت پر پارکنگ ایریا

یوں تو ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلموں میں آپ نے اکثر اُڑنے والی گاڑیاں دیکھی ہوںگی تاہم یہ خواب حقیقت بننے جا رہا ہے ۔


جہاں ایک طرف تیزی سے فلائینگ کاروں کے پروٹوٹائپ مادلز تیار کئے جا رہے ہیں وہیں اب عمارتوں کی چھتوں پران کارون کو پارک کرنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے ۔

اڑتی ہوئی گاڑیوں کیلئے عمارت کی چھت پر پارکنگ ایریا

میامی کی ایک کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ جلد ہی بلنداور عالیشان عمارتوں کی چھتوں پر بیش قیمتی شاندار پارکنگ ایریاز تیار کئے جائیں گے جو محض فلائینگ کاروں کے لئے ہوںگے ۔

جی ہاں 690000پونڈز لاگت سے بننے والے اس پارکنگ ایریا میں بیش قیمتی اُڑ نے والی گاڑیاں پارک ہوںگی جبکہ عمارتوں میں گاڑیوں سے اتر کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہونے والے افراد کی بھی تما م سہولیات کا خیال رکھا جائے گا اور تیز رفتار لفٹس بھی لگائی جائیں گی ۔

تو پھر تیار ہو جائیے اس خواب کو حقیقت بننے میں زیادہ وقت نہیں۔

تازہ ترین