• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 پاکستان کی89فی صد آبادی انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم

پاکستان کی89فی صد آبادی انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان پہلے پانچ ممالک میں ہوتا ہے جہاں لوگوں کو انٹرنیٹ کی آسان اور ارزاں دستیابی نہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق بیس کروڑ پاکستانی اب بھی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں رکھتے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کے چار ارب بیس کروڑ افراد کو آسانی سے انٹرنیٹ دستیاب نہیں جبکہ دنیا میں کل انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین ارب بیس کروڑ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کی اکثریتی آبادی کو آسانی سے انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں۔

اگرچہ پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کادعویٰ ہے کہ حکومت 2018 میں ملک بھرمیں براڈبینڈ سروسز پھیلا دے گی لیکن اب تک پی ٹی اے پاکستان میں مجموعی طور پرانٹرنیٹ کی سستی اور آسان فراہمی میں ناکام رہی،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا میں تیسر ے یا چوتھے نمبر پر ہوتا ہے جہاں لوگوں کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے ۔

دنیا کے آٹھ ممالک جہاں انٹرنیٹ کی سہولت آسانی سے اور سستی دستیاب نہیں، ان میں بھارت سرفہرست ہے جس کی ایک ارب دس کروڑ آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں۔

ستر کروڑ آبادی کے ساتھ دوسرے پر چین، بیس کروڑ آبادی کے ساتھ تیسرے پر انڈونیشیا ، بیس کروڑ آبادی کے ساتھ چوتھے پر پاکستان ،دس کروڑ آبادی کے ساتھ پانچویں پر بنگلادیش، چھٹے پر نائجیریا، ساتویں پر برازیل اور آٹھویں پر ایتھوپیا شامل ہیں۔

اگرچہ چین پاکستان کو60 ٹیٹرا بائیٹس سب میرین کیبل کے ذریعہ انٹرنیٹ کی تیز تر سروس فراہم کرے گا جس کی کیبلز2019تک بچھ جائے گی ۔

تازہ ترین