یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب فٹبال سے کرتب بازی کرنا اور گنیزورلڈ ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی’انڈی کووی‘نامی فٹبال کی ماہر پلیئر نے ٹیکساس کے اسٹیڈیم میں فٹبال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ۔
خاتون نے فٹبال کو ایک بار بھی زمین پر گرنے نہ دیا اور ایک منٹ تک اپنے پیر پر فٹبال کو 60بار گھما کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 59بار فٹبال کو اپنے پیرپر گھمانے کا تھا۔