• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں خواتین کے ساتھ انتہائی بُرا سلوک کیا جاتا ہے، آمنہ بی بی

بھارت میں خواتین کے ساتھ انتہائی بُرا سلوک کیا جاتا ہے، آمنہ بی بی

بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان آکر اسلام قبول کرنے والی خاتون آمنہ بی بی کا کہنا ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ انتہائی بُرا سلوک کیا جاتا ہے ، وہ کشتیاں جلا کر آئی ہیں ، ویزا نہ ملا تو مر جائیں گی ، واپس نہیں جائیں گی ۔

بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے آنے والے جتھے میں شامل سکھ خاتون کرن بالا، جنہوں نے لاہور پہنچ کر مہتمم جامعہ نعیمیہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا ،ان کا اسلامی نام آمنہ رکھاگیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں آمنہ نے بتایا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں، انہوں نے اپنی مرضی سے پاکستان آکر اسلام قبول کیا اور ہنجروال لاہور کے رہائشی اعظم سے شادی کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ انتہائی بُرا سلوک ہوتا ہے، وہ کشتیاں جلا کر آئی ہیں، ویزا نہ ملا تو مر جائیں گی، واپس بھارت نہیں جائیں گی۔

آمنہ کے شوہر محمد اعظم نےبتایا کہ ان کی دوستی تو سوشل میڈیا پر ہوئی مگر شادی ماں باپ کی مرضی سے کی ،آمنہ اپنے بچے چھوڑ کرآئی ہیں، وہ ہر صورت ساتھ نبھائیں گے۔

آمنہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ انہیں پاکستان میں قیام بڑھانے کےلئےقانونی جنگ لڑنا ہوگی مگر وہ ہرقسم کےحالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تازہ ترین