• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کا نیا ہیڈ کوچ، سابق اوپنر جسٹن لینگر مضبوط امیدوار

آسٹریلیا کا نیا ہیڈ کوچ، سابق اوپنر جسٹن لینگر مضبوط امیدوار

سابق آسٹریلوی بیٹسمین جسٹن لینگرہیڈ کوچ کی حیثیت سے مضبوط ترین امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں جبکہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ اپنے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا عمل آج سے شروع کرے گا۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن لینگر کو ڈیرن لی مین کی جگہ کینگروزکا نیا ہیڈ کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور اب کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہیڈ کوچ کی کوئی تقرری نہیں ہوئی ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مزید بتایا کہ جمعہ کو شیڈول اجلاس میں بورڈ کی طرف سے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا جائے گا البتہ اجلاس کے دوران نئے کوچ کے بارے تبادلہ خیال ضرور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لینگر اس سے قبل 2016 میں عبوری بنیادوں پر آسٹریلین ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیںجبکہ سابق مایہ اوپنر ڈومیسٹک سطح پر ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ اسکورچر کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین