• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت نے نظریاتی ریاست پاکستان کو دو حصوںمیں تقسیم کردیا۔ بھارت کا ہر اقدام دنیا میں ناپسندیدہ قرار دیا گیا۔ لیکن بھارت عرصہ دراز سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کے سفر کی جدوجہد کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔ ہر رو زبھارتی افواج کشمیر کے پرامن جدوجہد آزادی کے سفیروں کو شہید کر رہی ہیں۔ دنیا میں اس ظلم و بربریت کی مذمت تو ضرور ہو رہی ہے لیکن معاملہ زبانی جمع خرچ تک ہی رہ جاتا ہے۔ کشمیریوں نے دن رات ایک کرکے آزادی کی تحریک کو اجاگر کیا ہے۔ دنیا یہ سمجھتی ہے کہ ان کو آزادی اقوام متحدہ کی قرر دادوں کی روشنی میں ملنی چاہئے لیکن عملی میدان میں کوئی بھی بھارت سے اس معاملے پر بات چیت کرنے کو نہ تو تیار ہے اور نہ ہی مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کےلئے آگے آ رہا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے دنیا میں کمزور کی مدد کے لئے لوگ بہت کم کھڑے ہوتے ہیں لیکن اللہ کا نظام ہی ایک ایسا نظام ہے جو ہر طاقتور سے کمزور کی دادرسی کرالیتا ہے اس کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں اور اس کے ہر کام کاوقت مقررہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے کہ اس نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کرائی ہے۔ قدم قدم یہ تحریک عام ہے کہ کشمیریوں کا حق ہے آزادی اور بھارت سے وادی کشمیر کو آزاد کرا کے ہی دم لیں گے۔ پاکستان اخلاقی سطح پر اپنے تمام وسائل کو کشمیریوںکو جدوجہد آزادی کو تیزکرنے میں استعمال کر رہا ہے۔ ہر فورم پر بھارتی بربریت کی نشاندہی کر رہا ہے لیکن جب تک دنیا کے بڑے بڑے ممالک اس ظلم و بربریت کے خلاف پاکستان کا ساتھ نہیں دیں گے بات آگے نہیں بڑھ گی۔
(ملک اسلم اعوان )
تازہ ترین