• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قارئین کیا سوچتے ہیں…حامد میر(19اپریل 2018) ووٹ کو عزت دو۔

٭حامد میر صاحب بلا شبہ جمہوری حکومت میں ووٹ بڑی طاقت کی اہمیت کا حامل ہوتا ہےمگر بد قسمتی سے پاکستان میں جمہوری تاریخی حقائق سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں حکمرانوں کے نزدیک ووٹ کو عزت دو سے مراد اسےعزت دو جسے ووٹ دیا جاتا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں جس دن حکمران بھی قوم سے معافی مانگ کر انکی جانب سے ووٹ کے استحصال پر شرمندگی محسوس کرتے ہوئے ووٹر کو عزت دینا شروع کر دیں گےعوام اپنے د ئیے گئے ووٹ کا ذمہ خود اٹھا کر ان لیڈرز کو عزت دینا شروع کردیں گے۔(محمد حمید حادی ،لاہور )
٭جناب اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ہمارے سیاستدان جب بھی اقتدار میں ہوتے ہیں تو طاقت کے نشے میں چور ،عوام کو بھول جاتے ہیں اور جب ایوان اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو یہی عوام اُنکے لئے معزز ہو جاتے ہیں۔(ملک انیس الرحمٰن نثار۔ لورا لائی)
٭حامد میر صاحب ، آپ نے بالکل درست کہا ہے کہ ووٹ کو نہیں ووٹ دینے والے کو عزت دینی چاہئے، مگر یہاں سیاستدانوں کو محض ووٹ نظر آتا ہے ووٹ دینے والے عوام یا انکے مسائل کسی کو نظر نہیںآتے۔(محمد ندیم صالح۔ قصور)
تازہ ترین