• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کیساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، جیکولین فرنینڈس

ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کیساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، جیکولین فرنینڈس

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ فلم ”ریس تھری“ میں ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس کی ریمو ڈی سوزا کے ساتھ یہ دوسری فلم ہے۔ فلم ”ریس تھری“ سے پہلے وہ ریمو کے ساتھ فلم ”اے فلائنگ جٹ“ کر چکی ہیں ،اداکارہ کا کہنا ہے کہ ریمو کے ساتھ کام کرنے پر میں بہت خوش ہوں اور فلم کی عکسبندی کے دوران مجھے بہت اچھا لگا، فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شا، جیکولین فرننڈس اور ثاقب سلیم شامل ہیں ۔ فلم 15جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین