• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’’زیرو ‘‘ کے چندمناظر یو ایس اسپیس اینڈ راکٹ سینٹرمیں عکس بند کئے جائینگے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما فلم ’’زیرو ‘‘ کے اہم مناظر کی عکسبندی امریکی خلائی اور راکٹ سنٹر میں کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے ہدایتکار آنند ایل رائے کے ہمراہ ممبئی میں امریکی قونصلیٹ کے ساتھ ملاقات کی جس کی چند تصاویر امریکی قونصلیٹ نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے ریاست الباما کے قصبے ہنٹس ویلے میں امریکی خلائی اور راکٹ سنٹر میں فلم ’’زیرو‘‘ کے اہم مناظر کی عکسبندی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین