• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکی شروف بیٹے ٹائیگر کی کامیابی پر شاداں

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار جیکی شروف اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کی کامیابی پر خوشی سے جھومنے لگے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں منفرد صلاحیتوں کی بدولت دیگر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ جانے والے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف ان دنوں شہرت کی ان بلندیوں پر ہیں جہاں کسی اداکار کو پہنچنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کے نامور اداکار جیکی شروف کا اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کو اتنی محبت سے نوازا ہے۔
تازہ ترین