• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سعد رفیق اور لالو پرساد کی بیگم (ڈمیز) آج ”خبرناک“ میں آمنے سامنے

کراچی (جنگ نیوز) خواجہ سعد رفیق اور لالو پرساد یادیو کی بیگم رابڑی دیوی (ڈمیز) جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق (ڈمی) نے کہا کہ کھوتوں کے سفر سے ریلوے کا خسارہ کم نہیں ہو گا، پاکستان ریلوے کا آڈٹ کرنے سے پہلے بنگلہ دیشی ریلوے کا بھی کرو۔ پروگرام کے دوران جن دیگر موضوعات پر بات ہوگی اُن میں ”پڑھا لکھا لالو اور پیالوں سے انقلاب کی تمنا، ٹائی ٹینک کی تباہی سے متعلق سب کچھ غلط تھا، جوشیلے خواجہ کے رونے میں کیا غم چھپا ہے اور دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی ویڈیو چلا دی“ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین