• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری بنانے کیلئے 10ارب 75کروڑ روپے کی منظوری دیدی‘ نیول انکریج تک ہائی وے آئندہ سال 30جون تک مکمل ہو گی

سلام آباد (حنیف خالد‘ رانا غلام قادر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سگنل فری ایکسپریس وے اسلام آباد کا پروجیکٹ جون 2020 تک مکمل کرنے کا آرڈر جاری کر دیا ہے اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر 10 ارب 75 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی ہے اسلام آباد ایکسپریس وے کو گلبرگ گرین انڈر پاس سے روات کے مقام پر جی ٹی روڈ سے منسلک کیا جائے گا یہ چھ رویہ ایکسپریس وے کی تعمیرفوری کرنے کےلئے وزیراعظم نے 30 جون 2018 تک ٹوکن کے طور پر ایک ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں سگنل فری ایکسپریس وے کا تعمیراتی کام ہنگامی طور پر شروع کیا جاسکے 19 اپریل 2018 کو وزیراعظم کا یہ حکم سی ڈی اے اسلام آباد انتظامیہ وزارت خزانہ وزارت منصوبہ بندی کو برق رفتاری سے پہنچا دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے نئے مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان 2018-19میں سگنل فری اسلام آباد ایکسپریس وے کے لئے 7 ارب روپے کے فنڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جبکہ 2019-20کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان (PSDP)میں باقی ماندہ پونے تین ارب روپے مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے پیکج اے 30 جون 2019 تک اور پیکج بی 30 ستمبر 2019 تک لازماً مکمل کرے گا۔ جس کے نتیجے میں گلبرگ گرین انڈر پاس سے ملحقہ برساتی نالے کا بہت بڑا پل اور اس سے آگے پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ریلوے پل وغیرہ تعمیر ہونگے پیکج اے نیول انکریج تک آئندہ سال 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے سی ڈی اے بڑی گاڑیوں کیلئے بالعموم اور چھوٹی گاڑیوں کے لئے بالخصوص قابل عمل ٹریفک پلان تیار کرے گا۔ وزارت منصوبہ بندی ترقیات و اصلاحات وزارت خزانہ وزیراعظم کی ان ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے ذمہ دار ہونگے ۔
تازہ ترین