• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی این ای کی درخواست پر پنجاب حکومت نے اخبارات کو اشتہارات کے بلوں کی بلاتاخیر ادائیگیوں کا طریقہ کا وضع کرلیا

لاہور (پ ، ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کی درخواست پر پنجاب حکومت نے اخبارات کو اشتہارات کے بلوں کی بلاتاخیر ادائیگیوں کا طریقہ کار وضع کرلیا ہے جس کے تحت اشتہاری ایجنسیوں کو سرکاری اشتہارات کیلئے طے شدہ کمیشن سے منہا کرکے باقی رقم کی ادائیگی اخبارات کو براہ راست کی جائے گی ۔ اس مقصد کیلئے مسودہ قانون تیار کرکے کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوادیا گیا ۔ یہ بات پنجاب حکومت کے مشیر اور ترجمان ملک احمد خان نے گزشتہ روز سی پی این ای کی پنجاب کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی ۔ اجلا س کی صدارت نائب صدر اور پنجاب کمیٹی کے چیئرمین نے کی ۔ 
تازہ ترین