• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازم کے گھر سےملنے والے 3 کروڑ روپے اور سونے کی سلاخیں

سیکرٹری بلدیات کے گھر سےملنے والے 3 کروڑ روپے اور سونے کی سلاخیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب )کراچی نے سیکرٹری محکمہ بلدیات حکومت سندھ رمضان سولنگی کے گھر پر چھاپہ مار کر سیف میں محفوظ غیر قانونی اثاثہ جات کو قبضہ میں لے لیا۔ نیب ترجمان کے مطابقچھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے تین کروڑ 15 لاکھ مالیت کی نقد ملکی وغیر ملکی کرنسی، 18 لاکھ 43 ہزار کے پرائز بانڈ، 100تولے سونے کی سلاخیں، زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دوسرا قیمتی سازوسامان برآمد ہوا۔ ملزم کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور جمعرات کو اسے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا گیا، عدالت نے اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا۔

تازہ ترین