• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل ایک جگہ بیٹھےرہنےسے پٹھے کمزور ہوجاتےہیں، ماہرین

مسلسل ایک جگہ بیٹھےرہنےسے پٹھے کمزور ہوجاتےہیں، ماہرین

ہلسنکی (اے پی پی) فن لینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکر کی مقدار زیادہ ہوتی، کولیسٹرول بڑھتا اور پٹھے کمزور ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف وِسکلا کے پروفیسر آرٹو پیسولا نے کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ اپنی مصروف زندگی کو تبدیل کر کے صحت کو لاحق خطرات کم کر سکتے ہیں۔اس تحقیق میں دفاتر میں کام کرنے والے 133 افراد اور کچھ بچوں کو بھی شامل کیا گیا۔ ان کے بے کاری اور سرگرمی نوٹ کرنے کے لیے سارے لوگوں کی کمر میں ایک آلہ لگایا گیا۔ یہ آلہ ہفتے میں سات دن تک پانچ مرتبہ پہنایا گیا اور تمام رضا کاروں کا پورے سال تک مطالعہ کیا گیا۔ سال کے سروے کے بعد معلوم ہوا کہ مسلسل کام کے دوران اگر 20منٹ بعد معمولی وقفہ لیا جائے تو اس سے بھی خون میں شکر کی مقدار کم، کولیسٹرول بہتر اور ٹانگوں کے پٹھے اور عضلا ت مضبوط ہوتےہیں۔ شوگر اور کولیسٹرول سے دل کے امراض بھی وابستہ ہوتے ہیں۔

تازہ ترین