• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری کےنکاح منسوخی ایکٹ سیکشن 7کی بحالی ، خاتون کااسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسیحی برادری کے لیے نکاح منسوخی ایکٹ کے سیکشن 7کی بحالی کے لیے مسیحی خاتون نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مسیحی افرادکو نکاح منسوخی سے متعلق ویسے ہی حقوق ملنے چاہئیں جیسے دنیا کے دیگر ممالک میں حاصل ہیں۔ درخواست گزار نازیہ ریاست نے اپنی وکیل فرح حسن کے ذریعے مسیحی افراد کیلئے طلاق ایکٹ کی شق 7 پر عملدرآمد نہ کیے جانے کا ماتحت عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست گزار کے مطابق ماتحت عدلیہ کے فیصلے سے طلاق کے قانون کو محدود کرنے کا تاثر ملا جوکہ اقلیتوں کے حقوق خلاف ورزی ہے۔ضیاء الحق کے دور میں مسیحی افرادکیلئے نکاح منسوخی سے متعلق قوانین کو سخت کیاگیا۔ لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ موجود ہے جس میں مسیحی شخص کی درخواست پر ڈگری جاری کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈگری جاری نہ کیے جانے کا ماتحت عدالت کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق درخواست کی آج سماعت کریں گے ۔
تازہ ترین