• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کے صدر دولت مشترکہ کانفرنس چھوڑ کر وطن روانہ

جنوبی افریقا کے صدر دولت مشترکہ کانفرنس چھوڑ کر وطن روانہ

جنوبی افریقا کے صدر ’راما فوسا‘ دولت مشترکہ کانفرنس چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقا کے شمال مغربی صوبے میں کرپشن کے خلاف ہنگامے لوٹ مار گاڑیاں اور گھر جلا دیئے گئے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شمالی مغربی صوبے میں اس وقت بہت نازک صورتحال ہے اور وہاں جھڑپیں جاری ہیں ۔ دکانوں کو لوٹ لیا گیا ،جبکہ سڑکوں پر رکاوٹیں حائل کر کے گاڑیوں کو جلایا گیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بنیادی روزگار اور رہائش کے بنیادی حقوق دیئے جائیں اور کرپشن کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

واضح رہے برطانیہ کے دورے کے دوران صدر ’راما فوسا‘نے جنوبی افریقہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ۔صدر راما فوسا کی جمعہ کوصوبائی دارالحکومت ہیکنگ میں ANC کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

تازہ ترین