• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ترکی میں شفاف انتخابات کا انعقاد مشکل ہے، امریکا

امریکا نے ترکی میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نووارٹ کا کہنا ہے کہ ترکی میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ایسی صورت حال میں ملک میں بین الاقوامی ضابطوں اور خود ترکی کے قوانین کے تحت آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانا ایک مشکل کام ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے ڈیڑھ سال قبل ہی 24 جون کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

ترکی میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی ملک میں نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی حالت میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین