کراچی کے علاقے کورنگی میں ہارڈ ویئر کی دکان میں لگنے والی آگ بجھادی گئی۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کورنگی چار نمبر میں ہارڈ وئیر کی دکان میں آگ لگ گئی ، آگ کی شدت نے دکان کی اوپری منزل پر واقعے مکان کے کچھ حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے دو فائر ٹینڈرز نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔