• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’انصاف کی فراہمی میں تاخیر انصاف کا قتل ہے‘

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ،انصاف کی فراہمی میں تاخیر انصاف کا قتل ہے،جلد انصاف کی فراہمی کیلئے آپ لوگوں کی مدد درکار ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان نےچارسدہ میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چارسدہ کا جوڈیشل کمپلیکس دنیا کےاعلٰی ترین کمپلیکس میں سے ہے ، اس کی تعمیر میں شریک تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ادارے ترقی کی ایک مثال ہوتے ہیں، وقت آگیا ہےکہ اب ہماری عدلیہ کو ڈیلیور کرنا پڑے گا، اگر عدلیہ ڈیلیور نہیں کرے گی تو ہم شاید جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ نہ کرپائیں۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہمارے قانون بہت پرانے ہیں، ان قوانین کو اپ ڈیٹ کرنا مقننہ کاکام ہے، ہم نے قانون کو اپ ڈیٹ نہیں کیا، سب سے بڑا مسئلہ ہے لوگوں کو جلد انصاف نہیں ملتا، وہ کیوں نہیں ملتا، اکیلا اس سوال کا جواب نہیں ڈھونڈ پارہا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انصاف وقت پر کیوں نہیں مل رہا ،اس کا سوال ہم سب کو دینا ہے ،تجاویز دیں تاکہ اسی قانون میں رہتے ہوئے لوگوں کو جلدی انصاف فراہم کرسکیں ،میں ان لوگوں کو کیا جواب دوں جن کے مقدمات دہائیوں سے التوا کاشکار ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہےکہ اپنے بچوں اور قوم کے لیے قربانی دینا ہوگی ،بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے آپ کا تعاون چاہیے،میں کسی بھی جگہ آپ کے حقوق کے لیے حاضر ہونے کے لیے تیارہوں ۔

تازہ ترین