• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل مارکیٹنگ: 6بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کورس بالکل مفت میں پڑھیں

ڈیجیٹل مارکیٹنگ:  6بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کورس بالکل مفت میں پڑھیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ 80%سے زیادہ نوکریوں کے اشتہارات کے لیے اب غیرروایتی مارکیٹنگ ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں، مطلب ان نوکریوں کے لیے باقاعدہ اشتہار نہیں دیا جاتا۔ ایسے میں نوکری کی تلاش میں باصلاحیت امیدواروں کے لیےذاتی ویب سائٹ کا ہونا،سوشل میڈیا پر سرگرم رہنا اور Recommendationکے لیے پروفیشنل نیٹ ورکس کو جوائن کرنا اہمیت اختیار کرچکا ہے۔آج ہم آپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے پانچ ایسے مایہ نازآن لائن کورسز سے متعارف کرائیں گے، جو ناصرف بالکل مفت میںکیے جاسکتے ہیں، بلکہ ان کی اہمیت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے۔

گوگل آن لائن مارکیٹنگ چیلنج

یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا سب سے زیادہ شہرت یافتہ آن لائن کورس ہے، جسے گوگل مفت میں آفر کرتا ہے۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ آپ گوگل کا انعام بھی جیت سکتے ہیں۔ گزشتہ 8سال کے دوران 100سے زائد ممالک کے 100,000سے زیادہ افراد نے گوگل آن لائن مارکیٹنگ چیلنج میں حصہ لیا ہے۔ 

یہ Module basedآن لائن کورس ہے۔  تعارفی ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سرچ انجن مارکیٹنگ، سرچ ایڈورٹائزنگ، ڈسپلے ایڈورٹائزنگ، موبائل، سوشل اینالیٹکس، اور ویڈیو کے ساتھ یہ Beginnersکے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا سب سے وسیع کورس ہے۔ صرف یہی نہیں، گوگل یہ کورس کرنے والے طلبا کو 250ڈالر کاAdWordsبجٹ بھی فراہم کرتا ہے۔ طلبا کو یہ بجٹ اپنے کاروبار یا غیرمنافع بخش ادارے کی آن لائن ایڈورٹائزنگ مہم چلانے کے لیے تین ہفتوں میں استعمال کرنا ہوتا ہے۔ کامیاب ترین طلبا کو گوگل انعامات بھی دیتا ہے۔

WordStream's PPC University

PPC Universityمفت آن لائن لرننگ کا ایک زبردست Resourceہے، جس سے آپ PPCاور ڈیجیٹل مارکیٹنگ اسکلز بلڈ کرسکتے ہیں۔ ورڈاسٹریم کی ایسے ہزاروں اکاؤنٹس تک رسائی ہے، جو PPCایڈورٹائزنگ پر اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ یہاں Beginnersسے لے کر Advanced Learnersتک سب کی تربیت کا بندوبست کیا گیا ہے، جب کہ سوشل ایڈورٹائزنگ کا اضافی ماڈیول بھی رکھا گیا ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنے کے لیے آپ کو متعدد Webinarsاور وہائٹ پیپرز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ سب موبائل فرینڈلی ہے، تاکہ آپ کے پاس جہاں کہیں جس وقت فرصت ہو، اپنے کورس سے رجوع کرسکتے ہیں۔

Social Media Quickstarter

Constant Contactکا سوشل میڈیا کوئک اسٹارٹر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس، ای میل کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ساتھ ضم کرکےدونوں چینلز کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کا کام کرتا ہے۔ طلبا اور کورس کے شرکا کو فیس بک، ٹوئٹر، لنکڈاِن، پنٹریسٹ، انسٹاگرام، گوگل+، یوٹیوب، بلاگنگ، آن لائن لسٹنگ اور Review ویب سائٹس پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بارے میں سیکھایا جاتا ہے۔ یہ کورس Beginner لیول مارکیٹنگ پروفیشنلز کے لیے بہترین ہے۔

Inbound Digital Marketing Course

HotSpot Academyکی جانب سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا یہ انتہائی وسیع کورس آن لائن پڑھایا جاتا ہے۔ اس میں ساڑھے چار گھنٹے دورانیے کے38 لیکچررز شامل ہیں، جو بالکل مفت میں پڑھائے جاتے ہیں۔ طلبا اور شرکا کو Inboundمارکیٹنگ، ایس ای او، لینڈنگ پیجز، بلاگنگ، Conversion Optimization، Lead Nurturing اور ای میل مارکیٹنگ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ 

ساتھ میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ان تمام ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے کس طرح ایک مؤثر Inboundمارکیٹنگ اسٹریٹجی ترتیب دی جاسکتی ہے۔ سرٹیفکیشن امتحان کے بعد، گریجویٹس کو اپنے Resumeیا لنکڈاِن پروفائل کے لیے Badge وصول ہوتا ہے، جویہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے HubStart اکیڈمی سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کورس سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔

Alison Free Diploma in E-Business

ایلی سن 60 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ صارفین کی آن لائن لرننگ کمیونٹی ہے، جہاں Standard-based اور Certified کورس بالکل مفت میں سیکھائے جاتے ہیں۔ ایلی سن کو مفت آن لائن کورسز کے بانی مائک فیریک نے 2007میں بنایا تھا اور اسے Massive online open course (MOOC) فراہم کرنے والی پہلی آن لائن کمیونٹی کا اعزازبھی حاصل ہے۔ آپ ایلی سن پر مفت ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورس ڈپلومااِن ای۔

بزنس کے لیے مفت رجسٹر ہوکر ایس ای او، گوگل اینالیٹکس، AdWords، Campaign Trackig، اِنٹی گریشن، ریونیو میٹرکس اینالاسز، ڈیجیٹل Measurement اور دیگر کئی ٹولز سیکھ سکتے ہیں۔ ایلی سن پر آپ کو How To Code بھی سیکھایا جاتا ہے، جو کسی بھی ادارے اور یہاں تک کے آپ کے اپنے اسٹارٹ۔اپ کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

تازہ ترین