• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 ڈیوڈ وارنر پابندی کے بعد نئے رنگ روپ میں

جنوبی افریقی دورے کے دوران بال ٹمپرنگ معاملے کے سرغنہ ڈیوڈ وارنر کرکٹ کھیلے پر عائد پابندی کے بعد تعمیراتی شعبے میں داخل ہوگئے ہیں۔


آسٹریلوی ٹیم کے سابق نائب کپتان ایک سال کی پابندی کے بعد سڈنی میں اپنا گھرکے تعمیراتی کام میں مزدوروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

 ڈیوڈ وارنر پابندی کے بعد نئے رنگ روپ میں

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر اپنے زیر تعمیر گھر میں مزدوروں کا ہاتھ بٹارہے ہیں،وہ اسپورٹس شوز،کالے لباس اور وائٹ ہیٹ پہننے ہوئے ہیں،انہیں ڈرلنگ اور کارپینٹنگ کا کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اخبار دی آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے 5منزلہ گھر کی مالیت 10ملین ڈالر ہے،900 اسکوائر میٹرپر محیط یہ ایریا 2015ء میں 4 ملین ڈالر میں خریدا گیا تھا ،مئی 2016ء میںاس پر نئی تعمیرات کےلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں پرانی بلڈنگ کو گرانے کی اجازت بھی شامل تھی۔

 ڈیوڈ وارنر پابندی کے بعد نئے رنگ روپ میں

اخبار کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے فیملی ہائوس کی تعمیر کی اجازت فروری 2016ء میں مل گئی تھی جو 14 ماہ میں مکمل ہوناتھی لیکن کام کی رفتار انتہائی سست ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق برطانوی کائونٹی سرے نے بال ٹمپرنگ کی وجہ سے پابندی کے شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر سے معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

تازہ ترین