• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیاکے سب سے بڑے اور وزنی جہاز کی کراچی میں لینڈنگ

دنیاکے سب سے بڑےاوروزنی جہاز کی کراچی میں لینڈنگ

روسی ساختہ دنیا کےسب سے بڑےکارگو جہاز آنتونوف اے این 225میریا نے پہلی بار جمعہ کو پاکستان میں لینڈ نگ کی ۔

جیوٹی وی کے ذرائع کے مطابق اس جہاز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور جہاز میں ری فیولنگ کی۔

روس میں بنایا اورڈیزائن کیا گیا بہت بڑے سائز کا یہ جہاز چھ ٹربو فین انجن کے ذریعے پرواز کرتا ہے۔

ائیرکرافٹ ماہرین کے مطابق یہ جہاز اب تک بنائے گئے جہازوں میں سب سے طویل اوروزن کے لحاظ سے سب سے بھاری ہے ۔

اس کی زیادہ سے زیادہ وزن اٹھا کر پرواز کرنے کی صلاحیت 640ٹن تک ہے ۔ اس کے علاوہ اس وقت جتنے بھی ماڈل کے ہوائی جہاز دنیا بھر میں آپریشنل ہیں ان میں اس کے پروں کی وسعت سب سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین