• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 اپریل کو کے الیکٹرک کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے، حافظ نعیم

 27 اپریل کو کے الیکٹرک کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 27 اپریل کو کے الیکٹرک کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ڈھائی کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پاک سرزمین پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کے الیکٹرک کو فروخت کرنے والے آج اس کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم نے 27 اپریل کو کے الیکٹرک کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا۔

جماعت اسلامی نے اس سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد مظاہرے کی جگہ تبدیل کردی گئی ۔

تازہ ترین