• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو صاف رکھنے کیلئے واک،طلبہ، شہریوں، این جی اوز کے نمائندوں کی شرکت

شہر کو صاف رکھنے کیلئے واک،طلبہ، شہریوں، این جی اوز کے نمائندوں کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کو صاف اور سر سبز بنانے کیلئے مشترکہ جدو جہد کی جائے۔ یہ بات معروف سماجی شخصیات اور شہریوں نے عالمی یوم ارض پر شہید ملت روڈ پر واک سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس واک کا اہتمام نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر کے تحت کیا گیا۔ واک میں مختلف اسکولوں کے طلبہ، شہریوں، این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جاوید میمن مہمان خصوصی تھے اور سینیٹر عبدالحسیب خان ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، محمد نعیم قریشی، روٹری کلب کے گورنر اویس کوہاری، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر قیصر سجاد، دادا بھائی یونیورسٹی کی وائس چانسلرڈاکٹر شاھانہ عروج، ڈی آئی جی ایسٹ رسول بخش اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین