• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ یونین کے الیکشن کروائے جائیں، ایکشن کمیٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2018میں سے بہت سی متنازعہ شقوں کا اخراج اساتذہ، طلباء اور ملازمین کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طلباء اور ملازمین کی نمائندگی سندھ بھر کی جامعات کی سنڈیکیٹ میں ناگزیر ہے۔ سندھ اسمبلی میں پاس کردہ قرارداد کی روشنی میں فوری طور پر سندھ بھر کی جامعات میں طلباء یونین کے الیکشن کروائے جائیں تاکہ جامعات کے مقتدر اداروں میں طلباء کی نمائندگی بحال ہوسکے۔
تازہ ترین