• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے دین کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے، علامہ احسان الحق قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی مینٹورز اسکولنگ کے زیر اہتمام سالانہ پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں تقسیم اسناد اور میڈلز کی تقریب سے پبلک اسکول کے پرنسپل علامہ احسان الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ترقی کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر سرویو ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید شکیل اشرف، بیکن ہائوس عسکری فائیو کی پرنسپل سیدہ صدف کاظمی، پی آئی بی کالونی یو سی 19کے چیئرمین شاہد خان، ایڈمنسٹریٹر طلحٰہ جمال اور اسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹر اختر جمال نے خطاب کیا۔ تقریب میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن محمد ندیم صدیقی، ارشاد غوری اور پرنسپل شازیہ حسنین نے شرکت کی۔
تازہ ترین