• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹر جیروئن سمٹس ہالینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے مینجر مقرر

ایمسٹرڈیم (اے پی پی) ہالینڈ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر جیروئن سمٹس کو ٹیم کا نیا مینجر مقرر کر دیا گیا ۔ ہالینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس بات کا فیصلہ کیا۔ ہالینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ جیروئن سمٹس کرکٹ کے بارے گہری سوچ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہیں 38 ون ڈے اور 6 ٹی ٹونٹی میچز میں ہالینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 2009ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کیا تھا۔
تازہ ترین