• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن فٹبالر کا 33 سکینڈز میں ریڈ کارڈ کاریکارڈ

برلن( اے ایف پی) جرمن فٹبال لیگ میں  انٹریکٹ فریکفرٹ کے فرننڈیز نے صرف 33 سیکنڈز میں ریڈ کارڈ پرمیدان سے باہر ہوکر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ شالک کے خلاف سیمی فائنل میں فرنانڈیز کو متبادل کے طورپر میدان میں اتارا گیا مگر وہ میدان میں جاتے ہی حریف پلیئر لیون گوریٹز سے الجھے پہلے انہیں یلو کارڈ دکھایا گیا مگر پھرریفری نے ویڈیو اسٹنٹ ریفری سے مشاورت کے بعد اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ریڈ کارڈ دکھادیا، اس سے قبل جرمن لیگ میں کم وقت میں ریڈز کارڈ پانے کا منفی ریکارڈ مارسیل نشن ریویرو کے پاس تھا جنہیں فیلڈ سے 43 سیکنڈز بعد ہی باہر کردیا گیا تھا۔
تازہ ترین